حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Naiki ki rawish ikhtiyar kerne ki ahmiyyat




نیکی کی روش اختیار کرنے کی اہمیت

حضرت معاذ بن جبل اور حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہاں کہیں بھی ہو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور برائی ہو جانے پر نیکی کرو، وہ برائی کو مٹا دے گی اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیا کرو۔ (رواہ الترمذی)

جب انسان کے دل سے احساس فرمانبرداری ختم ہو جاتا ہے تب ہی معصیت کا ارتکاب ہوتا ہے۔ اس لئے پہلی بات تو یہی ہے کہ تقویٰ کی حالت برقرار رہے لیکن اگر گناہ ہو جائے تو انسان کو فوراً پلٹنا چاہئے اور پھر نیکی کی روش اختیار کرنا چاہئے تا کہ برائی کے اثرات مٹ جائیں اور فرمانبرداری کی روش برقرار رہے۔ 

No comments:

Post a Comment