حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Namaz e Jumah aur uski tiyari ki fazeelat




نمازِ جمعہ اور اُس  کی تیاری کی فضیلت

جناب عبد اللہ سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:"جمعہ کے دن جو شخص غسل کرے اور اہتمام کے ساتھ بقدر امکان نظافت و پاکیزگی حاصل کرے اور گھر میں موجود تیل و خوشبو لگائے پھر نماز کے لئے جائے، مسجد پہنچ کر لوگوں کے درمیان گھس گھسا کر نہ بیٹھے (نہ ان کو پھلانگ کر جائے)،پھر جو فرائض ہیں ان کو ادا کرے اور امام کے خطبہ کے دوران چپ خاموش بیٹھا رہے، (اللہ تعالیٰ کی طرف اس کا صلہ یہ ہے) اس کے جمعہ سے دوسرے جمعہ کے درمیانی عرصہ کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں! ۔" (رواہ البخاری)

No comments:

Post a Comment