نرم دلی
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، کہتی ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"بے شک اللہ تعالیٰ نرم خو ہے، وہ
ہر کام میں نرمی کو پسند کرتے ہیں۔" (متفق علیہ)
تشریح: معاشرتی زندگی میں آپس کے معاملات میں
سختی اور سخت گیری کی بجائے نرمی اور بُردباری سے کام لینا چاہیے۔ نرمی اخلاقِ
انسانی کا وہ سدا بہار پھول ہے جو زندگی کے ہر میدان میں خوشبو پھیلا کر اسے معطر
بنا دیتا ہے۔
No comments:
Post a Comment