جوامع الکلم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اس
ذات کی قسم جس کے قبضہٴ قدرت میں میری جان ہے تم ضرور امر بالمعروف اور نہیں عن
المنکر کرتے رہو ورنہ اللہ تعالیٰ جلد ہی تم پر اپنا کوئی عقاب بھیج دے گا اور پھر
تم اسے پکارو گے اور تمہاری پکارسنی نہیں جائے گی۔" (سنن الترمذی)
تشریح: امر بالمعروف کا معنی یہ ہے کہ اسے بروئے
کار لانے کی دعوت دی جائے اور اس کی ترغیب اور اس کے اسباب اور طریقوں کا ایسا
لائحہ عمل تیار کی جائے جس کے نتیجے میں اس کے ارکان اور اس کے ستونوں کی جڑیں
مضبوط ہو جائیں اور پوری زندگی کی ایک واضح علامت بن جائے۔
نہی عن المنکر کے معنی یہ ہے کہ اسے بروئے کار
لانے سے ڈرایا جائے، نفرت دلائی جائے، رکاوٹیں پیدا کی جائیں اور اس کے اسباب و
وسائل کا اس طرح سدباب کر دیا جائے کہ یہ جڑ سے اکھڑ جائے اور پوری زندگی اس سے
پاک و صاف ہو جائے۔
No comments:
Post a Comment