مشتبہ
چیزوں سے بچو
حضرت
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا:"حلال بھی کھلا ہوا ہے او ر حرام ظاہر ہے۔ ان کے درمیان چند امور مشتبہ ہیں۔ چنانچہ جس نے
اس چیز کو چھوڑ دیا جس کے گناہ ہونے کا شبہ ہو تو وہ اس کو بھی چھوڑ دے گا جو صاف
گناہ ہے۔ اور جس نے ایسے کام کرنے کی جرات کی جس کے گناہ ہونے کا شک ہو تو وہ کھلے
ہوئے گناہ میں مبتلا ہو جائے گا۔ اور گناہ اللہ تعالیٰ کی چراگاہیں ہیں۔ جو شخص
چراگاہ کے اردگرد جانور چرائے گا تو قریب ہے کہ اس چراگاہ میں داخل ہو جائے۔ (رواہ
بخاری)
No comments:
Post a Comment