حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Jamaai ke waqt munh per hath rakhna chahie




جمائی کے وقت منہ پر ہاتھ رکھنا چاہیے

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جب کسی کو جمائی آئے تو اسے چاہیے کہ اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لے، کیونکہ اس وقت شیطان چاہتا ہے کہ اندر داخل ہو جائے۔" (رواہ مسلم)

تشریح:جمائی کو سستی کی علامت ہونے کے سبب ناپسندیدہ سمجھا گیا ہے۔ چونکہ اس میں شیطانی دخل ہے، لہٰذا تعلیم دی گئی ہے کہ جب جمائی آئے، تو آدمی اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لے، اور اس کے بعد استغفر اللہ پڑھے۔ چھینک کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔ چھینک کے بعد طبیعت کچھ ہلکی ہو جاتی ہے اور قدرے فرحت محسوس ہوتی ہے۔ اس لئے اسے پسندیدہ سمجھا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جس بات پر اس کا شکر ادا کیا جائے اس میں مزید اضافہ فرماتا ہے۔ اس لئے چھینکنے والے کو الحمد للہ کہنا چاہیے۔

No comments:

Post a Comment