مسلمان کا دوسرے مسلمان کو قتل کرنا
حضرت ابو بکر نفیع بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت
ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جب دو مسلمان تلوار کے ساتھ
ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں تو قتل و مقتول دونوں جہنمی ہیں۔ میں نے عرض کیا: یا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قاتل کا جہنمی ہونا تو سمجھ آتا ہے مگر مقتول کا کیا
معاملہ ہے؟ ارشاد فرمایا: وہ بھی اپنے مسلمان بھائی کو قتل کرنے کا حریص تھا۔ (اس
کا داؤ چل جاتا تو یہ اُسے مار ڈالتا)" (متفق علیہ)
No comments:
Post a Comment