کون لوگ برے ہیں
"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک دن) رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ تم میں برے لوگ کون
ہیں؟ (تو سنو) برا وہ شخص ہے جو کھانا تنہا کھائے، اپنے غلام کو (ناحق) مارے اور کسی کو اپنی بخشش
و عطاءسے فائدہ نہ پہنچائے۔" (رزین رحمتہ اللہ علیہ)
اس حدیث میں چند ایسی باتوں کو ذکر کیا گیا ہے جو ناپسندیدہ اور بری ہیں
اور یہ چیزیں جن لوگوں کی خصلت بن جاتی ہیں وہ ناپسندیدہ اور برے سمجھے جاتے ہیں،
چنانچہ سب سے تنہا ہو کر کھانا برا ہے، اپنے غلام کو بلا کسی جرم و خطا کے مارنا
برا ہے اور کسی کو کچھ نہ دینا برا ہے۔ حاصل یہ ہے کہ جو لوگ بدخلق اور بخیل ہوں
وہ برے ہیں۔
No comments:
Post a Comment