معلم اور متعلم کے فرائض
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا :"سوائے اللہ
تعالیٰ کے ذکر اور اس کی رضا مندی کے کاموں کے، عالم اور طالب علم کے، دنیا اور
دنیا کی ہر چیز رحمت الٰہی سے دور ہے۔" (ریاض الصالحین: باب العلم)
اس حدیث مبارک سے طالب علم اور عالم کے فضیلت و
بزرگی کا پتہ چلتا ہے۔ ظاہر ہے کہ ایک عالم ہی علم کو پھیلانے اور درس و تدریس کے
فرائض سر انجام دے سکتا ہے۔ تو آئیے قرآن و حدیث کی روشنی میں معلم اور متعلم کی
ذمہ داریاں معلوم کرنے کی کوشش کریں۔
No comments:
Post a Comment