خوش نصیب کون
حضرت ابو محمد فضالتہ بن عبید انصاری رضی اللہ
عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"خوش نصیب
ہے وہ جسے اسلام کی توفیق ملی اور اُسے بقدرِ ضرورت زندگی کا سامان حاصل ہے اور وہ
اس پر مطمئن ہے۔" (رواہ الترمذی)
تشریح: کسی انسان کی سب سے بڑی خوش نصیبی یہ کا
مسلمان ہونا اور نعمتِ اسلام سے بہرہ ور ہونا ہے کہ اس نعمت کے ساتھ دنیا اور آخرت
کی کامیابیاں وابستہ ہیں۔ اس کے ذریعہ وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کو پہچانتا
ہے...اُسے حق اور باطل، خیر اور شر، حلال اور حرام، نیکی اور بدی میں تمیز پیدا
ہوتی ہے اور پھر راہ صداقت پر چل کر کامیابی کی منزل پر پہنچتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے
اپنے بندوں پر ان گنت انعامات میں سے یہ سب سے بڑا انعام ہے۔ دوسری چیز اِس قدر
روزی کو حاصل ہونا چاہیے، جو اُسےکفایت کرے، اور تیسری خوش نصیبی کی علامت یہ ہے
کہ آدمی اللہ کے دئیے ہوئے رزق پر قناعت کرے۔
No comments:
Post a Comment