حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Jannat mein dakhle se rokne wali cheezein




جنت میں داخلے سے روکنے والی چیزیں

"حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص (یعنی بندہ مومن) تین باتوں سے بری ہوا وہ جنت میں داخل کر دیا جائے گا۔ تکبر سے، خیانت سے اور مقروض ہونے سے۔" (اخرجہ الترمذی)

واقعتا یہ تین چیزیں ایسی ہیں کہ جن کے بارے میں مختلف مواقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت وعید سنائی۔ تکبر وہ بیماری ہے کہ جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہوا وہ جنت میں نہیں جائے گا۔ تکبر یہ ہے کہ حق کو جھٹلایا جائے اور لوگوں کو حقیر سمجھا جائے۔ خیانت کے بارے میں بھی اتنی سخت وعید ہے کہ ایک موقع پر ایک مسلمان کے کوئی معمولی چیز مال غنیمت سے چھپانے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوزخ کی وعید سنائی۔ جبکہ قرض کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ شہید فی سبیل اللہ کے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں سوائے قرض کے۔

اللہ ہر بندہ مومن کو ان تین برائیوں سے بچائے۔(آمین)

No comments:

Post a Comment