منصبِ قضاء
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا:"لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لئے جسے جج بنایا گیا گویا کہ اسے
چھری کے بغیر ذبح کیا گیا۔" (رواہ ابوداؤد)
تشریح: عدلیہ کا منصب انتہائی پُر خطر ہے۔ رشوت
اور سفارش کی آندھیوں سے بچ کر خاص حق اور انصاف کے مطابق فیصلہ کرنے والا جج اللہ
کا والی ہے۔ یہ نہایت ہم ذمہ دارانہ عہدہ ہے۔ اس کے تقاضوں کو احتیاط سے پورا کیا
جانا چاہئے، ورنہ روز محشر سخت جوابدہی کا سامنا کرنا ہوگا۔
No comments:
Post a Comment