حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Laanat ki mamaneat




لعنت کی ممانعت

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب کوئی شخص کسی پر لعنت بھیجتا ہے تو لعنت دیکھتی ہے، اگر وہ اسے مستحق سمجھتی ہے تو اس تک پہنچتی جاتی ہے وگرنہ لوٹ آتی ہے اس کی طرف جس نے کی ہوتی ہے۔" (اخرجہ احمد، و البیھقی فی الشعب)

ہر مسلمان کو بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ میں بات صحیح کر رہا ہوں وگرنہ پھر اللہ کی طرف سے پکڑ ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو دوسرے مسلمان کے بارے میں خیر طلب کرنے کی ہی توفیق دے تا کہ اس کا بھی بھلا ہو۔ لعن طعن سے اللہ کی ناراضگی ہی حاصل ہوتی ہے۔

No comments:

Post a Comment