موت اور افلاس میں خیر کا پہلو
حضرت محمود بن لبید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:"دو چیزیں ایسی ہیں جن کو آدمی ناپسند ہی کرتا
ہے (حالانکہ ان میں اس کے لئے بڑی بہتری ہوتی ہے) ایک تو وہ موت کو پسند نہیں
کرتا، حالانکہ موت اس کے لئے فتنہ سے بہتر ہے، اور دوسرے وہ مال کی کمی اور ناداری
کو نہیں پسند کرتا، حالانکہ مال کی کمی آخرت کے حساب کو بہت مختصر اور ہلکا کرنے
والی ہے۔" (رواہ احمد)
No comments:
Post a Comment