حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Khane ki mojudgi mein namaz




کھانے کی موجودگی میں نماز

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ:"کھانے کی موجودگی میں نماز نہیں ہے۔ اور نہ ہی وہ دو خبیث تقاضوں (بول و براز) کی حالت میں ہوتی ہے۔" (رواہ مسلم)

اس حدیث میں بتایا گیا ہے کہ بھوک ہو اور کھانا سامنے آجائے تو ایسی حالت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ اسی طرح بول و براز کی حاجت کے وقت بھی نماز مکروہ ہے۔ آدمی پہلے کھانا کھا لے، یا بول و براز سے فراغت پائے، پھر اطمینان سے نماز پڑھے، کیونکہ جب تک یکسوئی اور حضوری قلب نہ ہو، عبادت میں حلاوت نصیب نہیں ہوتی۔



No comments:

Post a Comment