حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Kia momin jhoota ho sakta he




کیا مومن جھوٹا ہو سکتا ہے

حضرت صفوان بن سلیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کیا مومن بزدل ہو سکتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی مومن بخیل ہو سکتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو سکتا ہے۔ پھر عرض کیا گیا کہ مسلمان  کذاب (یعنی بہت جھوٹا) ہو سکتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، نہیں۔"   (رواہ مالک)

مطلب یہ ہے کہ بزدلی اور بخل کی بھی بری عادتیں ہے اور قرآن مجید میں بھی اور احادیث میں بھی ان کی بہت مذمت کی گئی ہے لیکن ایک مسلمان میں ان فطری کمزوریوں کا ہونا بعید از قیاس نہیں ہے لیکن مومن اور جھوٹ، یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتیں۔ اس قبیل کی بعض حرکتیں جیسے بدکلامی، فحش گوئی اور دوسروں کے خلاف زبان درازی، ان عادت کو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایمان کے منافی قرار دیا ہے۔ ہر مسلمان کو ان عادت سے شعوری طور پر اپنے آپ کو بچانا چاہئے کیونکہ یہ اس کے شایانِ شان نہیں ہیں۔

No comments:

Post a Comment