خود کو دوزخ سے دور کرنا
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"آدم کی اولاد میں سے ہر شخص تین سو ساٹھ
جوڑوں پر پیدا کیا گیا ہے۔ پس جس شخص نے اللہ کی کبریائی کے کلمات کرے، اللہ کی
حمد و ثنا کی، لا الہ الا اللہ کہا، سبحان اللہ کہا، اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی
طلب کی اور لوگوں کے راستے سے پتھر، کانٹا یا ہڈی کو ہٹایا یا اچھے کام کا حکم دیا
یا برے کام سے روکا، تین سو ساٹھ کی گنتی کے برابر (یہ کام کیے) وہ اس دن زمین پر
اس حال میں چل رہا ہو گا کہ اس نے خود کو دوزخ سے دور کر لیا۔" (رواہ مسلم)
No comments:
Post a Comment