حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Kisi ki zameen per ghasbana qabza kerna



کسی کی زمین پر غاصبانہ قبضہ کرنا

"حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے کسی دوسرے کی کچھ بھی زمین ناحق لے لی تو قیامت کے دن اس زمین کی وجہ سے اس زمین کے ساتویں طبق تک دھنسادیا جائے گا۔" (رواہ البخاری)

اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں تک فرمایا ہے کہ تم میں سے کوئی شخص دوسرے بھائی کی لکڑی اور چھڑی بھی نہ لے، نہ ہنسی مذاق میں اور نہ لینے کے ارادہ سے۔ اگر لیوے تو اس کو واپس لوٹائے۔ اور فرمایا کسی پر ظلم و زیادتی نہ کیا کرو۔ خبردار کسی آدمی کی ملکیت کی کوئی چیز اس کی دلی رضامندی کے بغیر لینا حلال اور جائز نہیں ہے۔ یہی حقیقت ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں بھی فرمایا کہ ظلم قیامت کے دن کے اندھیروں کی صورت میں سامنے آئے گا۔

No comments:

Post a Comment