حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Lazzaton ko katne wali ko yad kero




لذتوں کو کاٹنے والی کو یاد کرو
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" (رواہ الترمذی)

تشریح: یہ بات تمہارے ذہن سے اوجھل نہ ہو جائے کہ ایک دن مرنا ہے۔ بیوی، بچوں، مال، جائیداد اور کاروبار کو چھوڑ کر جانا ہے۔ دنیا کی رنگینیوں اور دلفریب بہاروں کو خیرباد کہ کر قبر کی آغوش میں پہنچنا ہے۔ موت کی بے رحم اور ان دیکھی تلوار بہت جلد تمہیں اس سارے سرو سامان سے جدا کر کے رکھ دے گی جسے تم اپنے آرام، لذت اور آسائش کے لئے مہیا کرتے رہے ہو۔ تنہائی میں تمہارے شعور کو موت کا احساس ہونا چاہیے اور ملنے جلنے والوں سے بھی اس کا تذکرہ کیا جائے۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آدمی مر کر دنیا کی مادی اور جسمانی راحتوں اور لذتوں سے دستبردار ہو جاتا ہے۔ موت کو بار بار اور کثرت سے یاد کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے انسان بے لگام نہیں ہوتا۔ اس کے دل  میں اللہ تعالیٰ کا خوف پیدا ہوتا ہے اور اس کے لئے راہ راست پر چلنا آسان ہو جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment