حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Jhoote daaway kerne wala




جھوٹے دعوے کرنے والا

"حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خود سنا، آپ فرماتے تھے:"جو کوئی کسی ایسی چیز پر دعویٰ کرے جو فی الحقیقت اس کی نہیں ہے تو وہ ہم میں سے (یعنی ہمارا آدمی اور ساتھی) نہیں ہے، اور اس کو چاہئے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنائے۔" (صحیح  مسلم)

خود کو مسلمان کہنے اور مسلمانوں میں شمار کرنے والے شخص کے لئے اس سے زیادہ سخت و شدید وعید کیا ہو سکتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں فرما دیں کہ وہ ہم میں سے نہیں ہے، ہماری جماعت سے خارج ہے اور اُس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ اللہ کی پناہ!

No comments:

Post a Comment