حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Her shakhs jawab deh he




ہرشخص جوابدہ ہے

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تم میں سے ہر شخص نگران اور (اللہ تعالیٰ کے ہاں)جوابدہ ہے۔ اسلامی ریاست کا سربراہ نگران ہے (قیامت کے دن) اس سے (اس کی رعیت کے بارے میں) باز پرس ہو گی، اور ہر شخص اپنے بال بچوں کا حاکم ہے اور جوابدہ ہے۔ بیوی اپنے شوہر کے گھر کی نگران ہے۔ گھریلو انتظام کے سلسلہ میں اس سے باز پرس ہوگی۔ خادم اپنے آقا کے مال کا نگران اور ذمہ دار ہے۔ اللہ کے ہاں یہ کا حساب دینا ہے۔ آگاہ رہو تم میں سے ہر شخص ذمہ دار اور جوابدہ ہے۔ (بخاری)

No comments:

Post a Comment