حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Islam mein haya ki ahmiyyat




اسلام میں حیا  کی اہمیت

حضرت زید بن طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"بے شک ہر دین کے لئے کچھ اخلاق ہیں اور اسلام کے اخلاق حیا ہے۔" (رواہ المؤ طاللامام مالک)

تشریح:حیا ایک ایسا وصف ہے جو انسان کو برے کام کر ترک کرنے پر ابھارتا ہے اور لوگوں کے حقوق کی ادائیگی میں غفلت اور کوتاہی کرنے سے روکتا ہے۔ جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ حیا کی حقیقت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ آدمی اللہ تعالیٰ کے انعامات کا مشاہدہ کرے اور اس میں یہ احساس پیدا ہو کہ ان نے منعم حقیقی کا شکر بجا لانے میں کس قدر کوتاہی کی ہے تو اس سے آدمی کے دل میں ایک کیفیت (ندامت و شرمساری کی)پیدا ہوتی ہے جسے حیا کہتے ہیں۔" 

No comments:

Post a Comment