حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Islam ka nizam e hakumat shoorai he




اسلام کا نظامِ حکومت شُورائی ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اگر میں مسلمانوں کے مشورے کے بغیر کسی  کو امیر مقرر کرتا تو عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو امیر بناتا۔" (مسند احمد)

مطلب یہ ہے کہ حکومت کا نظام شورائی ہونا چاہئے۔ ریاست کے سربراہ کا تقرر سب مسلمانوں کے مشورے اور رائے سے عمل میں آئے۔ کیونکہ اسلام میں بادشاہت اور آمریت کی قطعا کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کے نظامِ حکومت اور سیاست کا یہ بنیادی اصول بتا دیا ہے کہ کسی شخص واحد کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ مسلمانوں کی مرضی اور مشورے کے بغیر اقتدار پر قبضہ کر لے اور طاقت کے بل بوتے پر اپنی رائے کو مسلط کرنے کی کوشش کرے۔ یہی وجہ تھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو اپنا جانشین نامزد نہیں فرمایا بلکہ اس معاملہ کو اُمت کی صوابدید پر چھوڑ دیا تا کہ وہ باہمی مشورے کے بعد جس کو اہل سمجھیں حاکم بنا لیں ۔

No comments:

Post a Comment