حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Kon sa sadqah sawab mein berh ker he




کون سا صدقه ثواب میں بڑھ کر ہے؟

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دریافت کیا، اے اللہ کے رسول! کون سا صدقه ثواب میں زیادہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تو اس حالت میں صدقه کرے کہ تو تندرست اور مال کو جمع رکھنے کا خواہش مند ہو، تجھے محتاجی سے ڈر لگتا ہو اور تو امیری کا آرزو مند ہو۔ نیز صدقه دینے میں دیر نہ کر، یہاں تک کہ جب (روح) حلق کے قریب پہنچ جائے تب تو وصیت کرے کے فلاں کے لئے اتنا مال ہے اور فلاں کے لئے اتنا مال ہے جب کہ مال فلاں کا ہو چکا ہے۔" (رواہ ابوداؤد)

No comments:

Post a Comment