حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Khayanat ka wabaal




خیانت کا وبال

حضرت عدی بن عمیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ "تم میں سے ہم اگر کسی کام کے لئے عامل بنائیں اور وہ سوئی برابر یا اس سے زائد کوئی چیز چھپا لے تو یہ حرکت خیانت ہو گی جو وہ قیامت کے دن لے کر آئے گا۔" ایک سیاہ رنگ انصاری اٹھ کھڑے ہوئے گویا یہ منظر میرے سامنے ہے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! یہ خدمت مجھ سے واپس لے لیجئے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:"کیوں، کیا بات ہوئی؟" وہ کہنے لگا: میں نے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ایسا فرماتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"وہ تو میں اب بھی کہتا ہوں، کہ ہم کسی کو کسی کام پر اگر عامل بنائیں، تو اسے تھوڑی بہت چیز (چھوٹی بڑی) جو کچھ ملے وہ جوں کی  توں لا حاضر کرنی چاہیے۔ اس میں سے جو اسے دے دیا جائے وہ لے لے، اور جس نے منع کیا جائے اس سے باز رہے۔"
(رواہ مسلم)

No comments:

Post a Comment