کسی مسلمان کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرو!
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" تم میں سے کوئی شخص اپنے (مسلمان) بھائی
کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرے، اس لئے کہ اس کو نہیں معلوم کہ شاید شیطان اس کے
ہاتھ سے ہتھیار کھینچ لے اور اس کی وجہ سے وہ (ہتھیار کا مالک) دوزخ کی آگ میں ڈال
دیا جائے۔" (بخاری و مسلم)
شیطان تو تاک میں رہتا ہی ہے، جہاں کوئی انسان
چوکا اور اس لعین نے اس کو گناہ میں مبتلا کیا۔ اسی لئے فرمایا گیا ہے کہ کسی
مسلمان کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرو کہ مبادا شیطان تم پر اثر انداز ہو جائے اور
وہ ہتھیار اشارے اشارے میں مسلمان بھائی کو جا لگے اور اس کی وجہ سے تم دوزخ کے
سزاوار بنو۔
No comments:
Post a Comment