حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Jism ke her jorh ki janib se sadqah




جسم کے ہر جوڑ کی جانب سے صدقه

"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسان کے (جسم کے) ہر جوڑ پر روزانہ جب سورج نکلتا ہے تو صدقه واجب ہوتا ہے۔ (یعنی ہر جوڑ کے شکریہ میں روزانہ انسان کو صدقه کرنا ضروری ہے اور صدقه کے لئے مال ہونا ہی ضروری نہیں بلکہ اگر کوئی) دو آدمیوں کے درمیان انصاف (کا فیصلہ) کر دے تو یہ صدقه ہے اور (اگر کسی)آدمی کی مدد کرے اور اسے اس کی سواری پر سوار کرا دے یا (نیچے سے) اس کا سامان اٹھا کر دے دے تو یہ صدقه ہے اور اچھا بول بولنا صدقه ہے اور ہر قدم جو تو نماز کے لئے اٹھا کر چلے گا صدقہ ہے اور راستہ سے تکلیف دینے والی چیز (کانٹا، ہڈی اور کیلے کا چھلکا وغیرہ) ہٹا دے تو یہ صدقہ ہے۔" (بخاری و مسلم)

انسان کے جسم میں بے شمار نعمتیں ہیں۔ چھوٹی بڑی ہڈیاں، اعضاء و جوارح کے اجراء بدن کے جوڑ ہیں جن کے ذریعہ سے انسان کام کرتا ہے۔ اگر جوڑ نہ ہوں تو اعضاء کو اِدھر اُدھر نہ کر سکے نہ چلا سکے نہ کچھ اٹھا سکے۔ ایک تختہ سا بن کر رہ جائے۔ انسان کے جسم میں یہ جوڑ 360 ہیں۔ ان کے شکریہ میں انسان کو روزانہ صدقه کرنے چاہئے۔ صدقه کی بہت سی صورتیں ہیں جن میں چند آپ نے فرمان میں بیان کی ہیں۔ حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ بھی ہے کہ چاشت کی دو رکعتیں پڑھ لینے سے 360 جوڑوں کا صدقه ادا ہو جاتاہے۔

انسان اگر اپنی عاجزی اور بے بسی کو دیکھے اور اپنی محتاجی پر نظر کرے اور اللہ کی نعمتوں میں غور کرے تو اسے عقل مجبور کرے گی کہ ہمہ وقت نیکیوں میں لگا رہے۔ جس نیکی کا موقعہ مل جاوے فوراً کر گزرے ورنہ کم از کم گناہ ہی سے بچا رہے۔

No comments:

Post a Comment