حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Islami rishtay ke chand khas haqooq





اسلامی رشتے کے چند خاص حقوق

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں:سلام کا جواب دینا، بیمار کی عیادت کرنا، جنازے کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا اور چھینک آنے پر "یرحمک اللہ" کہہ کر اس کے دعائے رحمت کرنا۔" (متفق علیہ)

تشریح: مطلب یہ ہے کہ روز مرہ کی عملی زندگی میں یہ پانچ باتیں ایسی ہیں جن سے دو مسلمانوں کا باہمی تعلق ظاہر ہوتا ہے اور نشوونما بھی پاتا ہے، اس لئے ان کا خاص طور سے اہتمام کیا جائے۔ایک دوسری حدیث میں سلام کا جواب دینے کی جگہ خود سلام کرنے کاذکر فرمایا گیا ہے، اور ان پانچ کے علاوہ بعض اور چیزوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حدیث میں ان پانچ کا ذکر بطور ِتمثیل کے فرمایا گیا ہے، ورنہ اور بھی اس درجہ کی چیزیں ہیں جو اسی فہرست میں شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment