ہدیہ قبول کرنے کا حکم
"حضرت قبصیہ بن زویب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے السعدی کو ایک ہزار دینار کا عطیہ دیا۔ انہوں نے اسے
قبول کرنے سے انکار کیا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے
فرمایا کہ میں تمہیں وہی کہتا ہوں جو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
تھا (جو چیز بغیر طلب کئے ملے اسے لے لو، پھر خواہ خود استعمال کرو یا صدقه کرو،
کیونکہ یہ رزق ہوتا ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو عطا ہوتا ہے) (اخرجہ
ابن حبان)
اللہ تعالیٰ اس بندے کے لئے جو اس پر توکل کرتا
ہے بہت سے ذرائع سے اس کی ضروریات کی فراہمی کرتا ہے۔ ایسی صورت میں ان ھدایا کا
قبول کرنا سوال کے زمرے میں نہیں آتا اور نہ ہی اس میں انسان کے لئے کوئی ندامت کا
پہلو ہے۔
No comments:
Post a Comment