حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Halat e merz mein tandrusti ke naik aamal ka ajar milta rehta he




حالت مرض میں تندرستی کے نیک اعمال کا اجر ملتا رہتا ہے

"حضرت ابو بکر بن عیاش رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ابو حصین رضی اللہ عنہ کے پاس گئے ان کی عیادت کے لئے ہمارے ساتھ عاصم رضی اللہ عنہ بھی تھے تو ابو حصین رضی اللہ عنہ سے عاصم رضی اللہ عنہ نے کہا ہمیں وہ حدیث سناؤ جسے قاسم بن مخمیرہ نے بیان کیا ہے تو انہوں نے کہا ضرور، حضرت قاسم بن مخمیرہ نے بیان کیا کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سنایا کہ جب کوئی بندۂ مسلم بیمار ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں جو اس کے اعمال لکھنے والے ہوتے ہیں کہ میرے بندے کے لئے اس سے بہتر عمل لکھو جو وہ کرتا ہے یہاں تک کہ میں اسے تندرست نہ کر دوں۔" (اخرجہ احمد)

یہ اللہ تعالیٰ کا بندہ مومن پر بہت بڑا احسان ہے کہ بیماری کی صورت میں وہ جن کاموں کی ادائیگی کے لئے معذور ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ اسے بہتر صورت میں ان کاموں کے اجر عطا کرتے رہتے ہیں اور یہ اس کی خطاؤں کی معافی کا بھی ذریعہ بن جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment