حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"لذتوں کو کاٹنے والی کو بہت یاد کرو۔" رواہ الترمذی

Gharoor o Takabbur



غرور و تکبر

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا،جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہو گا۔" (متفق علیہ)
تشریح: تکبر کبیرہ گناہ ہے۔ اس سے بچنے کی سخت تاکید ہے۔ تکبر اللہ کی صفت ہے۔ انسان تو کمزور پیدا کیا گیا ہے۔ اُسے بڑا بول بولنا زیب نہیں دیتا۔ آدمی کو اگر خوبی ملی ہے تو وہ خالق کی عطا کردہ ہے۔ اس پر بھی وہ تکبر کرتا ہے تو وہ اتنا بڑا مجرم ہے کہ اس کی یہ صفت اُس کو جنت میں جانے سے روک دے گی۔

No comments:

Post a Comment